Saturday, June 17, 2023

امام مالک رضی اللہ عنہ کا حیرت انگیز واقعہ

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ.

پیارے سامعین، میں آج آپ کو ایک حیران کر دینے والا ایسا واقعہ سناؤں گا، جس میں ایک عمل بتایا گیا ہے، بہت آسان عمل،  اس عمل کو کرنے سے بندہ جنت میں داخل ہو جاتا ہے، یہ میرا قول نہیں یہ اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا. 

آپ لوگوں نے حضرت امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام ضرور سنا ہوگا، جو مالکی مذہب کا امام ہیں، آپ ایک بہت بڑے عالم تھے، آپ علم حدیث، علم تفسیر، علم شرع کے ماھر تھے اس کے ساتھ ساتھ ایک بزرگ ولی بھی تھے، آپ نے  ننانوے بار خوابوں میں اللہ کے ساتھ ملاقات کی ہیں ، اس طرح ننانوے بار دیدار کر لینے کے بعد، ان کے دل میں خیال آیا کہ میں نے تو کئی مرتبہ اللہ تعالیٰ کو دیکھا ہے، لیکن آج تک میں نے اللہ تعالیٰ سے کچھ پوچھا نہیں، کچھ مانگا نہیں، اب اگلی بار ملاقات ہو گی تو ایک سوال پوچھنا ہے مجھے.

اس کے بعد اگلی بار جب امام مالک رضی اللہ عنہ کی اللہ تعالیٰ سے ملاقات ہوتی ہے، تو امام مالک رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ سے پوچھا : اے اللہ! میرا ایک سوال ہے تجھ سے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا پوچھو کیا پوچھنا ہے، امام مالک نے کہا کہ ایک ایسا عمل بتا دے، جس کو کر لینے سے بندہ جنت میں داخل ہو جاتا ہے ، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے امام مالک! میرا بندہ اگر میرے کلام پاک، یعنی قرآن مجید کی تلاوت کرے، تو وہ جنت میں جائے گا، پھر امام مالک رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنا ہوگا یا بغیر سمجھے پڑھنے پر بھی اتنا بڑا اجر ملے گا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا : قرآن مجید کو چاہے سمجھ کر پڑھے یا بغیر سمجھے پڑھے، دونوں صورتوں میں وہ بندہ جنت میں جاۓگا. سبحان اللہ سبحان اللہ. 

تو پیارے دوستو! آپ نے دیکھا قرآن مجید پڑھنے کی کتنی بڑی اجر ہے، لہذا ہمیں اور اپنے بال بچوں کو قرآن کریم کی تعلیم دینا چاہیے

No comments:

Post a Comment

Pages

SoraTemplates

Best Free and Premium Blogger Templates Provider.

Buy This Template